جماعت اسلامی کراچی میں شکست  پر بوکھلا چکی ہے:چودھری اسلم گل 

Jun 17, 2023


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی میں شکست پر بوکھلا چکی ہے۔جو انتخابی میدان میں ہار گئے وہ ایوان میں کیا مقابلہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف بہتان طرازی کرنیوالے اپنے فاشسٹ ماضی کو یاد رکھیں۔ضیاءدور میں عبدالستار افغانی کو مئیر بنوانے والے اپنا داغدار ماضی مت بھولیں۔

مزیدخبریں