لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سمندری طوفان بپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر الخدمت فاو¿نڈیشن کی جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کا اجلاس ہوا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن، اعجاز اللہ خان،فضل محمود اورآصف جمال سمیت ریجنل ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اِس موقع پر کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقے سمندری طوفان بپر جوائے سے محفوظ رہے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن کے ا±ن رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے اِس ساری صورتحال میں بہترین حکمت عملی کے تحت خدمات سر انجام دیں۔