لاہور (خصوصی نامہ نگار )سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرالبراک نے ملاقات کی۔ سی ای او مسعود البراک اور مسٹر یمن سابق ممبر ترکیہ اسمبلی مسٹر نیتن بھی اس موقع پر موجود تھے۔خواجہ احمد حسان نے کہا وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ترکیہ کے صدر طیب اردگان سے محبت اور دوستی کے عظیم رشتہ قائم ہے۔ البراک کمپنی کی دوبارہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پرالبراک کمپنی کے احمد البراک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ احمد البراک نے کہاشریف برادران کی حکومت میں ہمیشہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول اور کاروباری مراعات دی گئی۔اس موقع پر احمدمسعود نے کہادونوں ممالک کے عوام مسلم بھائی چارہ کے رشتہ سے منسلک ہیں۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرالبراک کی خواجہ احمد حسان سے ملاقات
Jun 17, 2023