قلعہ دیدارسنگھ :سنی علماءکونسل،جمعیت اشاعت کے زیراہتمام پاک فوج ریلی 

قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)سنی علماءکونسل،جمعیت اشاعت توحید وسنہ ودیگر کے زیراہتمام استحکام پاکستان ویکجہتی پاک فوج ریلی کا انعقادکیا گیا۔مقررین نے ریلی کے شرکاءسے دوران خطاب کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی، سلامتی، استحکام اور بقاءمیں اس ملک کی افواج کا بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔جس قدر افواج مضبوط اور مستحکم ہوں گی اسی قدر ملک کی سرحدیں محفوظ ہوں گی' جس ریاست کی فوج کمزور ہو جائے دشمن اسے آسانی کے ساتھ فتح کر سکتے ہیں'پاکستان ایک اسلامی ریاست اور اللہ تعالی کے رازوں میں سے ایک راز ہے'پاکستان اللہ تعالی کی خاص حکمت سے ایک خاص مقصد کے لئے قائم ہوا ہے۔ اور اس کے حصول کے لیے علما نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کے سر پر ہاتھ رکھا ہے'الحمد ِللہ وطنِ عزیز کی تینوں افواج یعنی بری، بحری اور فضائی، کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے'افواجِ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسلامی دنیا کا فخر اور قوت ہیں۔ریلی میں قاضی ضیاءالمحسن ممبر ضلعی امن کمیٹی گوجرانوالہ،قاضی لقاء المحسن زاہد،مرزا اشتیاق بیگ رہنما سنی علماءکونسل،حاجی محمد طارق امیدوار پی پی 54پاکستان راہ حق پارٹی،معاویہ انجد ودیگر نے بھی شریک تھے۔ریلی کے شرکاءپاک فوج زندہ باد،یہ جو سوہنی دھرتی ہے اسکے پیچھے وردی ہے۔محفوظ اگر یہ دھرتی ہے اسکے پیچھے وردی ہے۔یہ جو دہشتگردی ہے اسکے مقابل وردی ہے کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...