موجودہ مہنگائی کی لہرسے ہر شہری خوفزدہ ہو چکا : آصف شفیق

Jun 17, 2023


کامونکی(نمائندہ خصوصی)حالیہ مہنگائی کی لہرسے ہر شخص خوفزدہ ہو چکا ہے،اشیا خورد ونوش کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں غریب دیہاڑی دار طبقہ کی قوت خرید ختم ہو کررہ گئی ہے،ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے باعث ہر پاکستانی پر یشان ہے کہ وہ گھر کا نظام کیسے چلائے اور بال بچوں کی پرورش کس طرح کرے انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری مہنگائی کی رفتار سے غریب اور متوسط طبقہ کی اب گزربسر مشکل ہور ہی ہے آٹا، دالیں، گھی، چینی ودیگر اشیا خورد ونوش کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہور ہا ہے۔

مزیدخبریں