افواج پاکستان ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے:چوہدری سرور


کامونکی(نمائندہ خصوصی )افواج پاکستان ہمارے ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے اس سے محبت ہمارے دلوں سے کبھی ختم نہیں کی جاسکتی ،ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور نے کامونکی کے سیاسی وسماجی رہنما چوھدری محمد خورشید سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیاکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات پرانتہائی دکھ پہنچا،جناح ہاو¿س سمیت فوجی تنصیبات اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے جیسے قابل مذمت عمل سے جو جگ ہنسائی ہوئی اس سے ہماری ملکی ساکھ سخت متاثر ہوئی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ان شہداء جنہوں نے ملک کیلئے بڑی قربانیاں دیں انکی تصاویر جلائی گئیں جس سے دلی صدمہ ہوا،یہ ان قوتوں کا کام ہے جو ہماری عوام کو فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہیں ۔جبکہ بدقسمتی سے کچھ لوگ ان نادیدہ قوتوں کے آلہ کار بن کر مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں،افواج پاکستان ہماری ملکی سرحدوں کی محافظ ہے پاکستانی عوام اپنی افواج سےبےپناہ محبت کرتی ہے جو کبھی بھی ختم نہیں کی جاسکتی،انہوں نےافواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک کیلئے لازوال قربانیوں پرعظیم افواج پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین کیا۔۔۔

ای پیپر دی نیشن