لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نئے چہروں کی شمولیت کا امکان ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 16 سے 28 جولائی 2023 ء تک ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں عمیر بن یوسف، محمد حریرہ اور عامر جمال کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔سری لنکا سے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں ہو گا۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بائولر حسن علی کی جگہ برقرار رہے گی تاہم میر حمزہ اور زاہد محمود کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔
سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ‘ پاکستانی ٹیم میں نئے چہروں کی شمولیت کا امکان
Jun 17, 2023