لاہور( نیوزرپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد1 لاکھ 42ہزار 500 کیوسک اور اخرج 85 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 70 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 70 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل آمد1 لاکھ 19 ہزار 200 کیوسک، اخراج1 لاکھ 19 ہزار 200 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 61 ہزار کیوسک اور اخراج 28 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 43 ہزار 800کیوسک اور اخراج 22 ہزار800 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 1لاکھ 17 ہزار 600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 12 ہزار600 کیوسک،چشمہ 1لاکھ 51ہزار800 کیوسک اور اخراج 1لاکھ48 ہزار کیو سک ، تونسہ آمد 1 لاکھ14 ہزار کیو سک اور اخراج ایک لاکھ 8 ہزار 200 یوسک ،گدو آمد 74ہزار600 کیوسک اور اخراج 62 ہزار 100کیوسک رہا ۔