واشنگٹن (این این آئی )امریکہ میں طوفانوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے ۔ مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک کئی زخمی ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوکلا ہوما میں چار، ٹیکساس میں دو اور مشی گن میں ایک بگولے نے تباہی مچائی ۔ اوہائیو اور فلوریڈا میں بھی طوفانی بگولوں کی اطلاعات ہیں۔بگولے جہاں سے گزرے،تباہی کی داستان چھوڑ گئے۔ ہر شے تہس نہس کردی،گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،درخت اکھڑ گئے۔بگولوں سے بجلی کے کھمبے گرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا، مواصلات کا نظام ٹھپ ہوگیا۔
امریکہ ، طوفانوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر،3 افراد ہلاک
Jun 17, 2023