شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ میں 16سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا نامعلوم افراد بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر حالت غیر ہونے پر کھیتوں میں پھینک گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122نے لڑکی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا۔ تھانہ ہائوسنگ کالونی نے لڑکی کی والدہ اور والد کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا۔ پولیس کے مبینہ طور پر ڈرانے سے لڑکی اور اس کا والد ہسپتال سے بغیر میڈیکل کروائے چلے گئے قبل ازیں کئی گھنٹے روتے رہے۔ ڈی پی او زاہد نواز مروت کو اس واقعہ کی اطلاع ملی تو تھانہ ہائوسنگ کالونی کو فوری طور پر لڑکی م کو تلاش کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ بھٹی ڈھلواں کے قریب دو نامعلوم ملزمان نے بچی کو گھر واپسی پر جاتے ہوئے زبردستی اٹھالیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔ بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے نیم برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک گئے۔ مبینہ طور پر پولیس کے دبائو کے بعد لڑکی اور اس کا والد ہسپتال میں کئی گھنٹے روتے رہے۔ اطلاع کے مطابق پولیس متاثرہ لڑکی، اس کے والد یوسف رحمانی پر ملزمان سے صلح کیلئے دبائو ڈال رہی ہے۔ ڈسکہ اور فیصل آباد میں 2 واقعات پیش آئے ۔
شیخوپورہ : لڑکی سے اجتماعی زیادتی، پولیس کی والدین کو دھمکی، صلح کیلئے دباؤ
Jun 17, 2023