غالب مارکیٹ میں ڈاکٹر ہارون کی پراسرار موت، نعش گھر سے ملی

 لاہور (نامہ نگار) غالب مارکیٹ میں گھر سے ڈاکٹر کی نعش  برآمد ہوئی۔ غالب مارکیٹ کے بی بلاک میں رہائش پذیر 50سالہ ڈاکٹر ہارون پرسرار طور پر اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے  شواہد اکٹھے کئے اور  نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ متوفی ڈاکٹر 2 سال قبل شوکت خانم ہسپتال جبکہ 7 ماہ سے ایف سی کالج میں جاب کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...