منی لارنڈرنگ کیس: تحریم الہیٰ، زارا الٰہی سمیت 4 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 21 جون تک توسیع

لاہور (خبرنگار) بینکنگ جرائم کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی، زارا الٰہی سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جون تک توسیع کردی۔ ایف آئی اے کا تفتیشی افسر رخصت پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوا۔ ملزمان میں راسخ الہی، زارا الہی، تحریم الہی اور صغیم عباس شامل ہیں۔ چاروں ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ درخواستوں میں موف اپنایا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن