علی ظفر کا میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ‘ سماعت 22 جون تک ملتوی

Jun 17, 2023

لاہور (خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سماعت کے فیصلے میں کہا کہ میشا شفیع کے ایسوسی ایٹ وکیل نے بتایا کہ میشا شفیع جرح کے لیے ویڈیو لنک پر موجود نہیں اور اداکارہ کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے کارروائی کو وکیل کی عدم دستیابی پر ملتوی کر دیا۔

مزیدخبریں