سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضم اضلاع میں نوجوانوں کی مائننگ ٹریننگ

Jun 17, 2023

 اسلام آباد (این این آئی)سکیورٹی فورسز کی جانب سے نئے ضم شدہ اضلاع میں نوجوانوں کی مائننگ ٹریننگ دی گئی، یکم اپریل سے شروع ہونے والے کورسز میں باجوڑ، مہمند اور خیبر سے پچاس طلباء نے حصہ لیا اور کامیابی سے تین ماہ پر مشتمل کورسز مکمل کئے۔فرنٹیئر کور نارتھ نے ایف ڈبلیو او کے تعاون سے تینوں اضلاع کے نوجوانوں کے لیے کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں دو مختصر دورانیہ کے کورسز کو سپانسر کیا، اسٹوڈنٹس کو دورانِ کورس فری آف کاسٹ ٹریننگ اور رہائش کی سہولتیں فراہم کی گئیں ، تربیت کی کامیاب تکمیل پر سی ٹی ٹی آئی اسلام آباد میں سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او نے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ، کورسز کی کامیابی کی بنیاد پر، فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں 15 جون 2023 کو تین اضافی تربیتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ باجوڑ، مہمند، خیبر اور چترال سے مجموعی طور پر 150 طلباء کو ان کورسز میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا گیاہے۔

مزیدخبریں