اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے کاروباری اور صنعتی شعبوں کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیساتھ مسائل حل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی حل اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی ترقی نے کاروبار اور صنعت کاروں کے لیے صحت، تعلیم، کاروبار اور صنعت جیسے مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کو ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے عالمگیر نقطہ نظر کو اپنانا چاہئے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ایوان صدر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن فائونڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی ترقی نے کاروبار میں اضافہ کیا،صدر
Jun 17, 2023