اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ عطااللہ تارڑ نے کہاہے کہ سیاستدانوں نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں ، آگے بڑھنے کے لئے ملک میں احتساب کا عمل ضروری ہے ،گذشتہ حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف شدید انتقامی کارروائیاں کی گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا امن و انصاف کی فراہمی کے لئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے ۔ ملک میں کسی نہ کسی شکل میں تمام طبقات کا ہمیشہ سے احتساب ہوتا آیا ہے ،خواہ وہ احتساب قانونی طور پر ہو ، اخلاقی طور پر ہو ، پارلیمان کے ذریعے ہو ، عدلیہ کے ذریعے ہو یا وہ پبلک میں سکروٹنی کے حوالے سے ہو جبکہ عوام بھی سیاستدانوں کا احتساب کرتی ہے ۔
احتساب ضروری ، سیاستدانوں نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دیں ،عطاتارڑ
Jun 17, 2023