اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گرین فیلڈ آئل ریفائنری کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا گیا۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلامیہ کے مطابق دونوں فریقین کی جانب سے اگلے ایک سے دو ماہ میں معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ، کران پرنس اور پرنس عبدالعزیز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کی عظیم قیادت کی بدولت یہ منصوبہ ممکن ہو سکا۔
مصدق ملک سے سعودی سفیر نواف بن سید المالکی کی ملاقات
Jun 17, 2023