پاکستان کے بغیر ایشیاکپ کا انعقاد 'ٹاپنگ کے بغیر پیزا' جیسا ہے: آکاش چوپڑا

سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر ایشیاکپ کا انعقاد ‘ٹاپنگ کے بغیر پیزا’ جیسا ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کہا کہ ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے اور ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے بھارت آکر کھیلنے کے فیصلے پر بلکل حیران نہیں ہوں کیونکہ آئی سی سی ایونٹس کو آپ منع نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل پاکستان ایشیاکپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرسکتا تھا اور دوسری ٹیمیں چاہیں تو گرین شرٹس کے بغیر کھیل لیں لیکن ایشیاکپ پاکستان کے بغیر ہونا ایسا ہوتا جیسا ‘ٹاپنگ کے بغیر پیزا’، اس ایونٹ کو کوئی نہیں دیکھتا۔سابق کرکٹر کا بیان ایشیاکپ کیلئے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے باضابطہ منظوری ملنے کے بعد آیا ہے.ٹورنامنٹ، جو 31 اگست سے 17 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان میں 4 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھلیں جائیں گے۔ بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال سمیت کل چھ ٹیمیں کل 13 ون ڈے میچوں میں حصہ لیں گی۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن