عوامی خدمت کی درخشاں مثال

 محاذ آرائی…ایم ڈی طاہر جرال
mdtahirjarral111@gmail.com
جاتلاں آزاد کشمیر ضلع میرپور کا  اہم کاروباری مرکز ہے۔ جہلم،سرائے عالمگیر،بھمبراور کھڑی شریف کے سینکڑوں خاندانوں کے لوگ میں بازار سے منسلک ہیں ۔جاتلاں تاریخی مقام ہے مگر یہاں صحت کی سہولتوں کا فقدان ھے۔ ایسے پسماندہ علاقے میں کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ کے زمہ داروں نے 2023 میں کمیونٹی ہسپتال زچہ و بچہ سنٹر قائم کیا مارچ 2003 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا 2005  میںافتتاح صدر ریاست میجر ریٹائرڈجنرل سردار محمد انور نے کیا۔2005 سے مختلف مسائل اور رکاوٹوں کے باوجود کے آئی آر ایف کے عہدے داران و دیگر ذمہ داران نے اس ادارے کی کامیابی کے لیے انتھک محنت کی یہ ایک چیرٹی ادارہ ہے جہاں مستحق لوگوں کو علاج و معالجہ کی فری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ہر سال 40 سے 50 ہزار تک لوگوں کا چیک اپ کیا جاتا ھے یہاں ہر جدید ترین لیبارٹری، ایکسرے مشین ای سی جی الٹرا سونڈ  کی سہولت بھی موجود ہے ۔ 2021 میں یہاں پر ایک کڈنی ڈاہیلاسز سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ ہوا اوورسیز پاکستانی مخیر حضرات کے تعاون سے الفلاح ٹرسٹ کے چیئرمین علی اختر اعوان نے کڈنی ڈاہیلاسز سنٹر کی عمارت عطیہ کی اور چابیاں کے آئی آر ایف انتطامیہ کے حوالے کیں اس فری کڈنی ڈاہیلاسز سنٹر کا افتتاح 10 جون 2021 کو پاک ٹرسٹ برطانیہ کے تعاون سے چوہدری رشید علی نے کیا گیا جو کہ خود بھی پاک ٹرسٹ کے مین ٹرسٹی ہیں یہاں پر 10 ڈائیلاسز ٹرمینل کام کر رہے ہیں دو شفٹوں میں ہر خاص و عام کڈنی کے مریضوں کے مفت ڈاہیلاسز کیے جاتے ہیں انٹرنیشنل ریلیف فنڈ کے زیر اہتمام کے آئی آر ای فکڈنی ڈائیلائسز سنٹر جاتلاں کے دو سال مکمل ہونے دوسری سالگرہ کی ایک پروقار تقریب مقامی میرج ھال میں ہوئی مہمان خصوصی سیکرٹری سوشل ویلفئیر وویمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ا ظہیرالدین قریشی تھے ۔مہمانان خاص چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ضلع میرپور راجہ نوید اختر گوگا  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راجہ فدا حسین تھے معزز مہمانوں نے تقریب سے میں آمد سے قبل کمیونٹی ہسپتال و ڈاہیلاسز سنٹر جاتلاں کا وزٹ کیا مریضوں سے علاج و معالجہ کی سہولیات کے بارے معلومات حاصل کیں ۔صدر تنظیم ڈاکٹر عبدالغفار مرزا نے کہا کہ ہم اس ادارے کے توسط سے جس طرح ہو سکا ہر ممکن بہتر کرنے کے لئے کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخیر حضرات خراج تحسین کے لائق ہیں جوکے آئی آر ایف انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے بہتر اور اچھے انداز میں ادارہ چل رہا ہے اس نیک کام میں حصہ لینے پر اللہ تعالی بھی راضی ہو گا اور وہی اس کا اجر بھی دینے والا ہے کے آئی آر ایف کے سابق جنرل سیکرٹری محمود احمد رضا سابق سیکرٹری جنرل کہا کہ آئی آر ایف گزشتہ کئی سالوں میں غریب  لوگوں کی مدد کر رہا ہے 2002سے پہلے سے لے کر سلاب متاثرین۔2005 میں زلزلہ متاثرین  کی مدد کی۔ 2019 میں کھڑی شریف  جاتلاں  میں آنے والے زلزلہ کے دوران 80 سے زائد خانوں کو فی کس پچاس ہزار نقصد مالی امداد کی خشک راشن اور 400 سے زائد زلزلہ متاثرین کا فری علاج کیا گیا انہوں نے بتایا کہ کرونا لاک ڈون کے دوران  بھی لوگوں کی بھر پور مدد کی گئی تنظیم کے تحت ضلع باغ کے دور دراز علاقوں میں فری پرائمری سکول اور دستگاری سکول بھی کام کر رہے ہیں دو سال پہلے کڈنی ڈائیلائسز سنٹر کا آغاز کیا گیا جس کی عمارت الفلاح ٹریس نے تعمیر کرکے تنظیم کے حوالے کی ۔ یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے پاک ٹرسٹ کے مکمل تعاون سے مریضوں کے فری ڈائیلائسز کیے جارہے ہیں پاک ٹرسٹ لندن کے ذریعے عمر اقبال کی طرف سے ایک مشین ۔چوہدری اسلم کی طرف سے دو مشین۔سید نفیس شاہ کی طرف سے ایک مشین ۔انوارحسین کی طرف سے ایک مشین اوراصف اقبال کی دس ہزار نقد پونڈ دیے ان سب کو ادارے کی طرف سے خصوصی شیلڈ دی گئی م۔کے آئی آر ایف کے سرپرست اعلی چوہدری محمد رشید ۔محمود احمد رضا۔لیڈی ڈاکٹر ڈاکٹر انیلہ ثاقب کو اچھی کارکردگی پر اور مہمان گرامی سیکرٹری سوشل ویلفئیر ظہیرالدین اور ضلعی چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا کو بھی خصوصی شیلڈ دی گئی  22دن راجن پور میں سیلاب متاثرین کی مدد کی امدادی کارروائیاں کے سلسلے میں کے آئی آر ایف کی ٹیم جس کی قیادت حاجی شاہد اقبال ماسٹر ذوالفقار علی کر رہے تھے ان کو اور حامد شاہدکو حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹ دیا گیا ہسپتال کے ماہر اوٹی مدثر اقبال۔عصر اقبال کو ڈائیلائسز سے محمد رفیع۔مختار احمد ڈاکٹر اسد اقبال اور دیگر کو بھی اچھی کارکردگی پر شیلڈ دی گئی تقریب سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل میرپور کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود کے آئی آر ایف کے جنرل سیکرٹری ماسٹر ذوالفقار علی ۔ڈائیلائسز کے مریض حاجی رہاض اور دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں صدر کے آئی آر ایف ڈاکٹر عبدالغفار مرزا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں سیکرٹری سوشل ویلفئیر وویمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ظہیرالدین قریشی،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا،صدر این جی اوزکوآرڈینیشن کونسل میرپور، ڈاکٹر طاہر محمود،سوشل ویلفئیر آفیسر میرپور ملک نثاراحمد،چیئرمین یوسی کلری چوہدری علی زاہد ایڈووکیٹ۔چیئرمین یوسی پنجیڑی راجہ شہزاد اعظم۔چیئرمین یوسی جاتلاں ملک مظیر،وائس چیئرمین چوہدری ذوھیب ۔ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر بھمبر کے چوہدری عتیق الرحمان برسالی،  صدر چوہدری اظہر محمود،راجہ عامر بشیر،امتیاز احمد ،گلنار احمد ،طارق محمود لیاقت علی جوشی ،حاجی چوہدری سرور ،راجہ افتخار،منصور الحسن،حافظ ساجد الرحمان،چوہدری واجد حسین ،راجہ عنصر معروف،چوہدری ظفراقبال،ڈاکٹر راجہ سہراب خان،چوہدری اکرم ،حاجی محمد حسین ،حاجی رحمت ،مہر بختاور یعقوب ایڈووکیٹ  ، نمبردار ماسٹر محمود احمد،ملک اسرار،ماسٹر جاوید اقبال صدر انجمن تاجراں جاتلاں بازار چویدری خضر حمید، راجہ شبیر  اوردیگر سیاسی اور سماجی نے شرکت کی۔مہمان خصوصی ظہیرالدین قریشی نے کہا کہ اس ادارے کا وزٹ کر کے مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے یہاں پر مستحق لوگوں کو علاج و معالجہ اور کڈنی ڈائیلائسز سنٹر میں فری ڈائیلائسز کی سہولت نہایت مستحسن عمل ہے اللہ تعالٰی کی ذات اس ادارے کے جملہ منتظمین اور مخیر حضرات کو بہترین اجر سے نوازے انہوں نے کہا کہ میں نے اس ادارے کی کارکردگی کے بارے میں سن رکھا تھا لیکن آج وزٹ کر کے دلی مسرت ہوئی ہے راجہ نوید اختر گوگانے کہا کہ یہ کھڑی شریف کا ایک مثالی چیرٹی ادارہ ہے اس کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ان شا اللہ ہم اس ادارے کے لیے بیرونی ممالک میں مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ اپنے عطیات کی وجہ سے ادارے کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کریں راجہ نوید اختر گوگا نے کہا کہ ہم چوہدری اختر  سے یہاں جاتلاں میں برن سنٹر کے قیام کے لیے بھی  درخواست کریں گے 

ای پیپر دی نیشن