طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں میں زندگی معمول پر آنے لگی

طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں میں زندگی معمول پر آنے لگی۔سجاول میں ساحلی علاقے شاہ بندر کے دیہات ابراہیم میرجت کے مکینوں نے کاروبارِ زندگی کا آغاز کردیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریلیف کیمپس میں مقیم تقریبا 16 ہزار افراد کو  دیہات میں منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب بدین کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمندری طوفان گزرنے کے بعد کیمپوں میں منتقل متاثرین گھروں کو واپس جانا شروع ہوگئے ۔ڈی سی بدین نے کہا کہ 14 ریلیف کیمپوں سے 14 ہزار سے زائد افراد کو دیہات واپس منتقل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو راشن دے کر واپس گھروں کو روانہ کیا گیا اورمتاثرین کے گھر و مال مویشی کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے سروے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن