پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین میں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کشتیوں کو نیول ہاربر میں لنگر انداز کرنے پر مقامی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی مشکل میں ساحلی علاقوں کے عوام کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن