سعودی وزیر خارجہ آج ایران کا سرکاری دورہ کریں گے

Jun 17, 2023 | 13:39

 سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ تہران میں اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے ، سعودی وزیرِ خارجہ اس ایک روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل مارچ میں ایران اور سعودی عرب کی چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں وزرائے خارجہ کی نیوٹرل مقامات پر 2 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات اپریل میں بیجنگ میں ہوئی تھی جبکہ دوسری ملاقات مئی میں جنوبی افریقا میں برکس اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

مزیدخبریں