تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی،شیخ رشید

Jun 17, 2023 | 13:49

ویب ڈیسک

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی،کراچی میئرکے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کاپورسٹ مارٹم کردیا،حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے کہا کہ 9ماہ میں22وزرء انے93بیرون ملک دورے کئے، کروڑوں روپے ے مقصدخرچ ہوئے،5ڈالرخیرات بھی نہیں ملی ،بلاول نے نصف سنچر ی مکمل کی اور3-3 بار امریکہ اورمتحدہ عرب امارات گئے ،وزیرخارجہ نے دنیامیں سب سے زیادہ بے مقصدبے فائدہ دورے کرنے کااعزازحاصل کیا،خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لئے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی ،کراچی میئرکے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کاپوسٹ مارٹم کردیا،حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے لوگوں کوسرعام اٹھایاجارہاہے صحا فی اورصحافت کوزنجیریں پہنائی جارہی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈارنے یاسی پریلغارکردی، ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے،ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی ،چین کو1ارب ڈالر دے کے واپس لیاہے حکومت نے سارے حربے استعمال کرلیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی بات کہاں جا کے رکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

مزیدخبریں