سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتے بلکہ سچ اور صرف سچ بولتے ہیں۔اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کے وزیراعظم کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا اور ان کا اشارہ کس جانب ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ اسلام آباد اپنے کچھ دوستوں سے ملنے کیلئے آئے تھے اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ رابطے کی کوشش بھی کرتے رہے ۔