یوگنڈا: باغیوں کا اسکول پر حملہ، 25 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کےمطابق پولیس کا بتانا ہےکہ یوگنڈا میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کی سرحد کے پاس قائم اسکول پر باغیوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کچھ لوگوں کو اغوا کیے جانے کا بھی خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے ایک گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس کے ممبران کا کہنا ہےکہ اسکول پر حملے میں داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے جب کہ حملہ آوروں نے عمارت کو آگ لگادی اور کھانے پینے کا سامان لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق جس اسکول پرحملہ کیا گیا وہ نجی اسکول ہے جس ڈی آر سی بارڈر سے 1.2 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ حملے کے بعد اسکول کے اندر سے 25 لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اسکول سے نکالے جانے والے دیگر 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کےمطابق اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہےکہ حملے میں مرنے والوں میں کتنے طلبہ شامل ہیں۔یوگنڈا کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن