آنجہانی ملکہ برطانیہ سے متعلق بیان پر بائیڈن تنقید کی زد میں

امریکی صدر جوبائیڈن کو ایک تقریب کے اختتام پر خدا ملکہ کو بچائے کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں نیشنل سیفر کمیونٹیز سمٹ میں اپنے بیان پر جوبائیڈن تنقید کی زد میں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ طوفان علاقے کی جانب بڑھ رہا ہے اس لیے وہ تمام حاضرین سے مصافحہ کرنے سے قاصر ہوں گے۔اس کے بعد انہوں نے آنجہانی ملکہ برطانیہ سے متعلق کہا کہ خدا ملکہ کو بچائے اور پھر اپنی تقریر ختم کرکے چلے گئے۔80 سالہ امریکی صدر کا یہ جملہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہا ہے جہاں صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔متعدد صارفین نے نشاندہی کی کہ جوبائیڈن ہمیشہ اپنی تقریریں ختم کرنے سے پہلے یہ جملہ استعمال کرتے آئے ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاوس نے صدر جوبائیڈن کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خراب موسم کے باعث اپنی بات مکمل نہیں کر پائے تھے۔واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ گزشتہ سال ستمبر میں 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں اور ان کی جگہ بادشاہ چارلس III نے لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن