خیبر پی کے: نگران دور میں بھرتی ملازمین کی برطرفیوں پر نظرثانی کا فیصلہ 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے صوبے میں نگران دور میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی برطرفیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر عیدالاضحی کے بعد صوبائی کابینہ کے اجلاس میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں نگران دور حکومت میں محکمہ تعلیم اور صحت سمیت مختلف سرکاری اداروں میں وسیع پیمانے پر مختلف کیڈرز کے ملازمین کی سیاسی بھرتیاں کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ اب ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ان میں زیادہ تر ملازمین کلاس فور بھرتی ہوئے ہیں انہیں برطرف کرنے کے معاملے پر ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن