اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا اعلان کر دیا۔ حکومتی ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک مخالف سازش کرنے میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دوسرے ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کروا رہی ہے۔
پی ٹی آئی دیگر ممالک میں پاکستان مخالف قانون سازی کرا رہی ہے: حکومتی ترجمان
Jun 17, 2024