اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان میں ایک اور ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے شہر راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان میں اب تک 45 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاکستان میں اب تک 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاکستان میں اب تک چار بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک جاں بحق ہو چکا ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Jun 17, 2024