روس حراستی مرکز میں آپر یشن 2گارڈ کو یر غمال بنانیوالے دعش کے حامی 5قیدی ہلاک 

Jun 17, 2024

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں حراستی مرکز کے گارڈز کو یرغمال بنانے والے 5 قیدی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں  مارے گئے۔ روس کے روستوف  ریجن میں 5 قیدیوں نے  پری ٹرائل حراستی مراکز کے  2 گارڈز کو  یرغمال بنایا تھا جنہیں اب باحفاظت آزاد کرا لیا گیا ہے۔ روسی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو آزاد کرانے کیلئے خصوصی آپریشن کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق قیدی اپنے سیل کی کھڑکی کی سلاخیں توڑ کرگارڈ روم میں داخل ہوئے تھے جہاں انہوں نے  2 جیل اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا۔ فرار ہونے کے لیے  کار اور محفوظ راستے کا مطالبہ کیا تھا۔ آپریشن میں مارے گئے قیدیوں کا دعویٰ تھا کہ وہ داعش (آئی ایس آئی ایس) کے حامی ہیں، جن پر دہشتگردی کے بھی الزامات تھے۔ 

مزیدخبریں