مدھیہ پردیش(آئی این پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع منڈلا میں گائے کا گوشت فریج میں رکھنے کے الزام میں انتظامیہ نے مسلمانوں کے 11 مکانات منہدم کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منڈلا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رجت سکلیچا کا کہنا ہے کہ مویشیوں سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نین پور قصبے میں قربانی کی غرض سے ذبح کیلئے بڑی تعداد میں گایوں کی یرغمال بنائے کی اطلاع کی گئی، گھروں میں 150کے قریب گائیں بندھی تھیں جبکہ ریفریجریٹرز سے گائے کا گوشت برآمد ہوا۔ حکام کو چھاپے کے دوران گھروں سے مویشیوں کی کھال اور ہڈیاں بھی ملیں۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ 11مکانات جنہیں منہدم کیا گیا وہ سرکاری زمین پر بنائے گئے تھے اور یہ علاقہ گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کیلئے بدنام ہے۔واضح رہے کہ انتہا پسند مودی حکومت نے مسلمانوں کو مقدس مہینے میں گائے کی قربانی پر پابندی عائد کررکھی ہے اور ذبح کرنے والے شخص کو 7 سال قید کی سزا سنائی جائیگی۔
گا ئے کا گوشت فریج میں رکھنے کا الزام بھارتی مسلمانوں کے 11گھر مسمار
Jun 17, 2024