کلرسیداں(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور ڈینگی مچھروں کی آفزئش کی جگہوں کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا۔ ڈینگی سے گھبرانے کی بجائے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،ہر شہری اپنی ذمہ داریوں کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف اور خشک رکھے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کلر سیداں کے بروقت اقدامات کی بدولت ڈینگی کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس حوالے سے ہماری پوری ٹیم ریڈ الرٹ رہتے ہوئے اس جنگ کو بھر پور طریقے سے لڑ رہی ہے۔تقریب کے اختتام پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اور ڈی ڈی ایچ او نے ٹرانسپورٹروں اور عوام میں پمفلٹس تقسیم کیئے جن میں ڈینگی سے بچا اور خاتمے کے حوالے سے ہدایات درج تھیں۔تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین سمیت دیگر میڈیکل افسران نے بھی حصہ لیا۔
ڈینگی سے گھبرانے کی بجائے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،اشتیاق اللہ نیازی
Jun 17, 2024