کلرسیداں(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے راہنما راجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ آج حکومت زندگی کے تمام شعبوں میں بری طرح ناکام ہے اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ہوشربا اضافے نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے مگر سرکاری اہلکار اور سرکاری لیگ کے مقامی رہنماؤں کی ملی بھگت سے تمام اشیائے روزمرہ میں لوٹ مار جاری ہے سرکاری نرخ ناموں پر انتظامیہ عمل درآمد کرانے میں بری طرح ناکام ہے چند ایام قبل تک ساٹھ روپے کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر اب اڑھائی سو روپے میں فی کلو فروخت ہو رہے تمام سبزیات دو سو روپے اور دھنیا کی چھوٹی گڈی 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور انتظامیہ مافیاز کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا ہرگز نہ تھا ہم نے فیس بک پر نہیں شعبدہ بازی نہیں کی بلکہ عوام کو ریلیف دینے کے لیئے عملی کام کیا مگر فارم 47 کے تحت اقتدار میں آنے والی جعلی حکومت اور سرکاری انتظامیہ اے سی دفاتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں، حکومتی نمائندے اور ایم پی اے کے ترجمان مختلف دعوتوں میں مصروف رہتے ہیں ان کی وجہ سے غریب پس رہے ہیں سبزی فروٹ مافیا کو حکومتی مشینری اور ٹاوٹوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے دوکاندار سرکاری نرخوں سے تین گنا زائد وصول کرتے ہیں اور اںتظامیہ اور ن لیگ کے رہنما محو تماشہ رہتے ہیں۔