سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کی ملاحی ٹولہ گاؤں آمد

Jun 17, 2024

حضرو (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم کی ملاحی ٹولہ گاؤں آمد، محمدصدیق کا جوان بیٹے زیشان جو دینہ میں اینٹی نارکوٹکس فورس کیساتھ دورانِ ڈیوٹی منشیات سمنگلروں کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تھا اس کے بلند درجات کے لئیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر ملک امین اسلم نے حکومت اور ANF کے زمہ داران سے مطالبہ کیا کہ شہید ذیشان جو دوران ڈیوٹی اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئیے شہید ہوا تھا اس کے چھوٹے بھائی کو محکمے میں نوکری دی جائے تاانکہ وہ اپنے والدین اور خاندان کی کفالت کرسکے ۔۔اس موقع پر ملک امین اسلم نے شہید ذیشان کے لواحقین کو یقین دلایا ان شااللہ ان کا حق دلانے کے لئیے وہ اپنی بھرپور کوشش کرینگے ۔

مزیدخبریں