عید قرباں ایثار کا درس دیتی ہے : قاضی وجاہت شاہ تاجی

اسلام گڑھ(  نامہ نگار) ممتازسماج دوست شخصیت چیئرمین بزم تاجیہ امجدیہ پاکستان قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیوں میں ارد گرد کے مستحق لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو اس تہوار کو منانے کی سکت نہیں رکھتے ، عید قرباں ایثار کا درس دیتی ہے ۔ارادت مندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عید ایثار کا درس دیتا ہے ۔ آپ غریب ،مستحق اور سفید پوش طبقے کی خوشیوں میں اضافے کا سبب بنیں اس سے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل ہو گی ۔عید الاضحی ہمیں محبت ،اُخوت ، رواداری اور قربانی کا درس دیتی ہے ،سنت ابراہیمی رہتی دُنیا تک جاری و ساری رہے گی۔قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی  نے کہا کہ حج کا مبارک سفر رب العالمین کی توحید کا اقرار ہے رب کریم کی خصوصی عنایت ہے اور قبولیت حج دعاؤں، اداؤں، وفاؤں کا نام ہے۔ رب کے پیاروں کی اداؤں ،وفاؤں، دعاؤں کو حج کہا گیا جتنے بھی حجاج کرام مبارک سفر پر ہیں رب العالمین قبول فرمائے دعاہے رب العالمین تمام امت محمدیہ کو حج کا پیارا سفر نصیب فرمائے۔ ۔ عشرہ ذوالحج محبت' رواداری' ایثار اور اس عظیم  قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے جس دل افروز منظر میں اللہ کریم کے خلیل حضرت ابراہیم ؑ اپنی جان سے عزیز تر اولاد قربان کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔ پھر آسمان نے وہ ساعتیں بھی دیکھیں جب رسی ' چھری ' صاحب زادہ ایک طرف اور دوسری جانب اللہ کی رضا، خوشنودء الہیٰ اور خالق کائنات کی مرضی ومنشاء ۔!  چیئرمین بزم تاجیہ امجدیہ پاکستان  نے کہا کہ سنت خلیل ؑ صرف جانوروں کو قربان کرنا نہیں،

ای پیپر دی نیشن