اوگی(نامہ نگار)عیدالضحی کی آمدپراوگی بازارمیں لوگوں کے شدیدرش کے باعث پیدل چلنابھی دشوارہوگیا،بچے والدین کے ہمراہ جوتوں ،چپل،گارمنٹس کی دکانوں میں امڈآئے ،چوڑیوں کی خریداری میں بھی خواتین کی گہری دلچسپی جبکہ بیکرز پربھی عیدکیلئے بسکٹ مٹھائیاں وردیگراشیاء کی خریداری کرنے والوں کارش عروج پرپہنچ گیا،اوگی شہرمیں گزشتہ تین روزسے خریداروں کا شدیدرش ہے،رات گئے دکانیں کھلی ہوتی ہیںبہت سارے لوگ فیملیزکیساتھ آتے ہیںاورعیدکی خریداری کررہے ہیں