اسلام آباد(خبرنگا)تحریک ختم نبوت پاکستان کے مرکزی صدر پیر سید محمد انوارالزمان شاہ کاظمی, مرکزی چئیرمین پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری,مرکزی سیکرٹری جنرل پیر دانش پیر حیدری, مرکزی نائب صدر مرزا محمد ارشد القادری,مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیر طریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے کہاہے کہ لاہور ہاء کورٹ کے جج مرزا وقاص رؤف نے اپنے فیصلہ میں قادیانیوں کو مسلمان تحریر کیا ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں. ہم سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف پیٹیشن دائر کرینگے. چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان اس فیصلے کے خلاف فوری نوٹس لیں. یہ ایک غیر ملکی سازش ہے ملک پاکستان میں انتشار پھیلانے کی. علماء کرام, مشائخ عظام اور صحافی حضرات اس مسئلہ کو اجاگر کریں. ہمارے پیارے نبیؐ خاتم النبیین کے منصب پر فائز ہیں. آپؐکے بعد نہ کو نبی اور نہ کوئی رسول آسکتا ہے. حضرت محمد اللہ کے آخری نبی و رسول ہیں اور آپکی نبوت و رسالت قیامت کی صبح تک جاری و ساری رہے گی. آپ ؐنے فرمایا کہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا. آپ صلوۃسلام نے فرمایا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ہوتا. آپ صلوہۃسلام نے فرمایا اے علی آپکو میرے ساتھ ایسی مناسبت ہے جیسا کہ حضرت ہارون کو حضرت موسی علیہما السلام سے حاصل تھی لیکن میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا. امت محمدیہ کا سب سے پہلا اجماع اسی مسئلہ پر ہوا. حضرت ابوبکر صدیق ؓنے جھوٹے مداعیان نبوت مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی کے خلاف علم جہاد بلند فرمایا اور ان دونوں کو واصل جہنم کروا کر تاقیامت دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مسئلہ ختم نبوت پر کوء سمجھوتا نہیں ہو سکتا. فتنہ قادیانی ملک پاکستان کا شیرازہ بکھیرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے اگر ہم نے اس کی گرفت نہ کی تو ملک میں انتشار, فرقہ واریت اور قتل وغارت عام ہوجائے گی. ملکی حساس ادارہ خدارہ نوٹس لیں.حکمرانوں کو اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے اور قادیانیوں سے روابط نہیں بڑھانے چاہیں. اللہ پاکستان کو تاقیامت آباد و شاد رکھے,ملک پاکستان کو ہرفتنہ سے محفوظ رکھے اور ملک میں نظام مصطفیٰ کا نفاذ اور مقام مصطفیٰ کا تحفظ فرمائے آمین