چکوال(نامہ نگار)سودی قرضہ، کرپشن ،ٹیکسوں کی بھر ماراور آئی ایم ایف کی غلامی نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے قائم مقام امیر اظہر بختیار خلجی نے ایک بیان میں کہی۔ اْنہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال.24 2023ء نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں بْری طرح ناکام رہی ہے۔ اْنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں بڑے ملک کی معیشت کا یہ حال ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران شرح نموصرف 2.38 فیصد رہی جبکہ اوسط مہنگائی 24.5 فیصد تک جا پہنچی۔پھر یہ کہ مالی سال2024-25ء کا بجٹ اشرافیہ کا بجٹ ہے جس میں مہنگائی کے پہاڑ تلے پسی ہوئی عوام پر 38کھرب کے اضافی ٹیکس لاد دیے گئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اور ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
آئی ایم ایف کی غلامی نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ، اظہر بختیار
Jun 17, 2024