عید اجتماعات پر خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے جائیں،سید خالدہمدانی

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالدہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کواٹرز میں ضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران سے میٹنگز،میٹنگز میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سی آئی اے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن، ڈی ایس پیز ٹریفک، انچارج سرکل آفیسر ٹریفک،آرگنائزڈ کرائم کے افسران، انسپکٹرز انوسٹی گیشن سمیت انچارج برانچز کی شرکت،سی پی او نے عیدالاضحی کے موقع پر شہربھر میں کیے گئے سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیاعیدالاضحی کے موقع پر چاند رات، مویشی منڈیوں،بازاروں، عید کی نماز کے اجتماعات پرشہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے جائیں، ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس مل کر پکٹس لگائیں،ضلع بھر کی کسی بھی سڑک پر ڈبل پارکنگ کی ہر گز اجازت نہ ہے، تمام چوک ہائے اورشاہراہوں پر بلا تعطل ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، عید کے موقع پر ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس،تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ موثر گشت کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،پولیس کا بنیادی کام تفتیش اور کیس فائل کو تیار کرنا ہے، ہر تفتیشی افسرکو اپنے بنیادی فرائض تندہی سے انجام دینے چاہیے، کرپشن اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی پر زیر وٹالیرنس پالیسی ہے جس ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، سی پی او نے ملکہ کوہسار مری میں کیے گئے ٹریفک انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پرملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے بہترین ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے،سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں، ملکہ کوہسار مری میں ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں،مری آنے والے سیاحوں کی سہولت، آگاہی اور تحفظ اولین ترجیح ہے،عید الاضحی کے موقعہ پر سیاحوں کے تحفظ، راہنمائی اور سہولت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات پر خصوصی پکٹس اور فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں،ملکہ کوہسار مری کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پرضلع پولیس اور ٹریفک پولیس کا عملہ ہمہ وقت موجود ہونا چاہیے،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ تمام اداروں کے باہمی ربط سے بہترین سیکورٹی و ٹریفک انتظامات اور سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سیاحوں کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی کے لیے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، راولپنڈی پولیس تمام مذہبی تہواروں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن