میکسیکو، گرمی  سے ہلاکتیں 125 سے زائد   سن سٹروک سے 2 ہزار  افراد ہسپتال منتقل 

Jun 17, 2024

میکسیکو سٹی (آئی این پی)میکسیکو میں رواں سال کے آغاز سیپڑنے والی گرمی کی شدید لہر سے  ہلاکتیں    125سے تجاوز کر گئیں ،عالمی میڈیا کے  مطابق ملک کی ریاستوں ویراکروز، تباسکو، تاماولیپاس، نیو لیون اور سان لوئس پوتوسی میں درجہ حرارت 45ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ملک بھر میں، سال کے آغاز سے اب تک شدید گرمی سے 125افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق  ویراکروز سے ہے۔گزشتہ 5روز کے دوران شدید گرمی کے باعث 35افراد   اپنی جانوں  سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  اور  شدید گرمی کی لہر کے مزید کچھ دیر تک جاری رہنے کا امکان ہے،سن اسٹروک کی وجہ سے تقریبا 2,308افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا ہے۔

مزیدخبریں