کم وسائل والے لوگوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیاجائے گا، علامہ عبداللہ نثار 

چکوال(نامہ نگار)  پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے روح رواں علامہ عبداللہ نثار نے ہفتے کے روز بتایا کہ عید کے دن تنظیم کی طرف سے مستحق اور کم وسائل والے لوگوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیاجائے گا جبکہ عید کے دوسرے دن الائیڈ پارک کے سامنے شام چھ بجے دستر خوان لگایا جائے گا جس میں لوگوں کو کھانا کھلایا جائے گا اور اس میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہر خاص و عام کو شرکت کی دعوت ہے۔ وہ چکوال پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کررہے تھے۔ اس موقع پر سردار احمد خان پڑھال اور محمد شعیب بھی اس موقع پر موجو دتھے۔ سردار احمد خان نے بتایا کہ ڈھڈیال میں عوام کو دس روپے کی روٹی اور پچاس روپے کا سالن روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جارہا ہے اور روزانہ چار سو سے زائد لگ اس سے مستفید ہورہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے عوام کی ویلفیئر کے کئی دیگر منصوبے بھی مزید شروع کیے جارہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن