حضرو (نمائندہ نوائے وقت)اے سی حضرو کامران اشرف نے کہا کہ عید پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے انتظامات مکمل کر لیے صفائی اور آلائشوں کی تلفی میں ریزرو ٹرانس پالیسی پر سختی سے عمل ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں اور تحصیل انتظامیہ سینٹری انچارج محمد اعجاز کو ہدایت دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وثیرن اور کمشنر راولپنڈی ڈی سی اٹک کی خصوصی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ عید کے موقع پر صفائی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی بلدیہ اہکار اپنی ڈیوٹی بھرپور طریقے سے سر انجام دیں گے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عید عید اور عید کے دوسرے دن انتظامیہ صفائی کے حوالے سے متحرک رہے گی جانوروں کی آلاشیں اور ٹھکانے لگانے کے لیے بھی کئی مقامات پر زمین کھودی گئی ہے شہری بھی آلاشیں جگہ جگہ نہ پھینکیں بلکہ ایک جگہ پر اکٹھی رکھیں بلکہ اپ خود اٹھا کر لے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے شہری بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کے ماحول میں بہتری رہے جبکہ دیہاتوں میں بھی عوام سے اپیل ہے کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جانور کی اواز کو تھکانے لگائیں اگر نہیں کر سکتے تو بلدیہ کے اہلکار کو اگاہ کریں بلدیہ کی ٹیم فوری طور پر اپنا کام کرے گی انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ نے اس حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جلدی محلوں سڑکوں کھلی جگہوں سے آلاشیں فوری طور پر تلفی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ صفائی ی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔