6ملزمان گرفتار ،شراب برآمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی کرکے 06ملزمان گرفتار لئے جن سے  ساڑھے 03کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم عمیر سے01کلو400گرام چرس، ملزم مستقیم سے600گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم شکیل سے01کلو 210گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم قاسم سے509گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم شہباز عارف سے07لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم ابو حریرہ سے05لیٹر شراب برآمدکرلی ۔

ای پیپر دی نیشن