راولپنڈی ( پ ر) یونین کونسل 63 مٹھیال کی سماجی شخصیات راجہ اشتیاق اور حاجی الطاف خان آف بٹھیوٹ نے اہل اسلام کو عیدالضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے مسلمان حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ختم کرانے میں فیصلہ کن کردار ادا کریں۔ یہودیوں کے مظالم بڑھ رہے ہیں اب تک چالیس ہزار فلسطین جامہ شہادت نوش کر چکے ہیں عید کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راہنماؤں نے کہا کہ عید رواداری اور اخوت کا تہوار ہے صاحب ثروت افراد خوشیوں میں غریبوں اور مستحقین کو یاد رکھیں جنہیں وسائل کی کمی کا سامنا ہے راجہ اشتیاق نے بتایا کہ خطبہ حج کے موقع پر امام کعبہ نے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر عالم اسرائیل کے ہاتھ روکے حاجی الطاف خان نے کہا کہ عید کے موقع پر مسلمان اخوت اور دوستی سے امن کے چراغ روشن کریں۔