اسلام آباد(وقائع نگار)چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گذشتہ روز اسلام آباد میں ڈیجیٹل تشہیر کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اور دیگر افسران نے شرکت کی.اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈیجیٹل تشہیر کو متعارف کروانے کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہے. ڈیجیٹل تشہیر کیلئے ڈیجیٹل سکرین، سائن ایج، بل بورڈ، ایل ای ڈی سکرین سمیت موپیز لگائے جائیں گے