بیرونی سرمایہ کاری کیلئے حکمران اپنی دولت پاکستان لائیں‘ اختر اقبال ڈار

Jun 17, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نظریاتی   کے چیئر مین اختر اقبال ڈارنے وزیر اعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے جب تک حکمران اپنی بیرون ملک دولت پاکستان نہیں لاتے بیرون ممالک سے سرمایہ کاری نہیں آسکتی بجلی مہنگی یا سستی کرنے سے معیشت اور صنعتیں بحال نہیں ہو سکتی جب تک پرائیوٹ بجلی گھروں کو کیپسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے کی ادائیگی روکی نہیں جاتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا آئی پی پیز معاہدہ سے ملک کی دولت چند افراد کے حوالے کی جا رہی ہے یہ معاہدے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا ملکی خزانے پر بوجھ بننے والے محکموں کے ساتھ ساتھ وزرا  کی مفت بجلی پٹرول حج علاج اور پروٹوکول کو بھی ختم کر نا ہوگا انہوں نے کہا ایک طرف گندم سکینڈل میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا دوسری طرف کسان کارڈ کا تماشا لگایا گیا ہے پاکستان کی تاریخ گواہ ہے سیاستدانوں نے اقتدارمیں آکر غیر ملکی قرضے لیے جس سے ملک نہ صرف مقروض ہوابلکہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ ہوا  انہوں نے کہا حکومت پوری دنیا سے سرمایہ کاری کا مطالبہ کرنے سے پہلے اپنا سرمایہ پاکستان لائیں تو بیرون ممالک کے سرمایہ دار بھی پاکستان پر اعتبار کریں گے انہوں نے کہا حکمران بتائیں  روس سے تیل کے معاہدے کی تکمیل کب ہوگی اور پٹرول پر لیوی جیسا ظالمانہ ٹیکس کب ختم کیا جائیگا۔

مزیدخبریں