اسلام آبادٹریفک پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر خصوصی پلان جاری کردیا

Jun 17, 2024

اسلا م آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹریفک پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کردیا تشکیل اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی صدارت ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں خصوصی اجلاس ہا اجلاس میں ایس پی ٹریفک سمیت تمام زونل ڈی ایس پیز اور بیٹ انسپکٹرز نے شرکت کی،اجلاس میں چاند رات کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات فراہم کرنے اور شہر میں مربوط ٹریفک نظام قائم رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیاگیا،اسلام آباد کے تمام بڑے شاپنگ سینٹرز،مساجد،امام بارگاہوں،قبرستان اور تفریحی مقامات پرمعمول کی ڈیوٹی کے علاوہ 600سے زائد افسران و جوانوں کی اضافی نفری تعینات کرنے کے ساتھ زیادہ رش والی شاہراہوں پر شہریوں کی سہولت کیلئے ڈائیورشن پوائنٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا،اس کے علاوہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اسپیشل اسکواڈ اسلام آباد کی شاہراہوں،چوکوں اور اڈوں پر تعینات کئے گئے ہیں جو کہ اوور چارجنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سروس گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لا رہے ہیں،سی ٹی او اسلام آبادمحمد سر فراز ورک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی گاڑیاں،موٹر سائیکل مقررہ پارکنگ ایریا میں پار ک کریں اور اسلام آباد پولیس کے افسران کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے،شہری اپنی شکایات "پکار "15- 

مزیدخبریں