پشاور(بیورو رپورٹ)پشاورکے گلبہار نمبر 4گل سٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی آصف جاں بحق ہوگیا مسلح ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں اورباقاعدہ تفتیش شروع کردی ہے واقعہ کے مطابق پولیس اہلکار آصف اللہ سٹی پٹرولنگ فورس میں تعینات تھا جو 11بجے ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا کہ گھر کے قریب گلی میں واقعہ پیش آیااوراس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے تفصیلی جائزہ لینے کے دوران ضروری ہدایات کیں ایس موقع پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ، ڈی ایس پی گلبہار اور ایس ایچ او تھانہ گلبہار بھی موجود تھے بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں پر شہید کے ورثا سے ملاقات ملے اور انہیں مکمل انصاف کی فراہمی اور اب تک ہونے والے تفتیش سے بھی آگاہ کیا۔