لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس نے سعودی حکومت کو مطلوب قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ہے۔ اشتہاری مجرم غلام عباس قتل کی واردات کے بعد سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا۔گرفتاری کے لئے سعودی حکومت نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی زیر نگرانی اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔پی او سیل کے انچارج انسپکٹر ظہیر بابر، سب انسپکٹر قاسم ممتاز نے اشتہاری مجرم کو منڈی بہاؤ الدین سے گرفتار کیا۔ مجرم اشتہاری کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔