کراچی (نیٹ نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کرایہ داروں کو فری سولر لگا کر دیں گے۔ سانگھڑ میں ایک اونٹنی کا پاؤں کاٹ دیا گیا، اونٹنی کے مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا تھا، اونٹنی کا پاؤں کاٹنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ آئی جی سندھ سے کہا ہے ذمہ داران کو فوری گرفتارکیا جائے۔ اس سال بھی گورنر ہاؤس میں 100 اونٹوں کی قربانی ہو گی، قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔ مخیر حضرات کو آج گرین سگنل مل گیا ہے۔ سولر لگانے کے کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے، مشکل معاشی حالات کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، ہم نے اس کلچر کو تبدیل کر دیا۔ پہلے گورنر صرف فائلیں سائن کرتا تھا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا 300 یونٹ بجلی استعمال پر کرایہ داروں کو فری سولر دینے کا اعلان
Jun 17, 2024